اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے عید نوروز کے موقع پر صوبہ کردستان کے شہر مریوان میں بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی آٹھ ہزار طویل سرحدوں پر پایا جانے والا امن و سکون بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کے اتحاد کا مرہون منت ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے صوبہ کردستان کے زیرو پوائنٹ سرحدی علاقے ساوجی کی فوجی چھاؤنی پر بھی پہنچ کر سرحدوں کی حفاظت میں بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169